23 ستمبر، 2021، 2:13 PM

سلامتی کونسل کا افغانستان میں طالبان سے مشترکہ اور جامع حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ

سلامتی کونسل کا افغانستان میں طالبان سے مشترکہ اور جامع حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے طالبان پر افغانستان میں مشترکہ ، جامع اور سب کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک امریکہ، روس، چین، برطانیہ اور فرانس نے طالبان پر افغانستان میں مشترکہ ، جامع  اور سب کی نمائندہ حکومت بنانے پر زور دیا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سکریٹری جنرل  انٹونیو گوٹرس نے سلامتی کونسل کے رکن ممالک کے سربراہان سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رکن ممالک پُر امن اور مستحکم افغانستان کے خواہاں ہیں، جہاں کسی مشکل کے بغیر اور بلا تفریق انسانی امداد کی ترسیل کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ رکن ممالک افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کا احترام چاہتے ہیں، ملاقات میں افغانستان کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بننے دینے پر سب کا اتفاق ہوا ہے۔

سلامتی کونسل کے مستقل رکن ممالک نے گزشتہ روز برطانیہ کی درخواست پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ضمن میں ملاقات کی تھی۔

News ID 1908262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha